پی ٹی آئی کے وکیل و رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کو کوئٹہ ایئر پورٹ پہنچتے ہی لاہور بھجوا دیا گیا۔
یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عالم کاکڑ نے اپنے بیان میں کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بیرسٹر شعیب شاہین پارٹی ورکرز کنونشن کے لیے اسلام آباد سے کوئٹہ آئے تھے۔
عالم کاکڑ نے یہ بھی بتایا ہے کہ شعیب شاہین کو کوئٹہ ایئر پورٹ سے ہی واپسی یا 3 ایم پی او میں گرفتاری کا آپشن دیا گیا تھا۔