چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی آئندہ ہفتے سے موسم سرما کی تعطیلات میں بیرون ملک جائیں گے، جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔
جسٹس سردار طارق مسعود کل قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس سردار طارق مسعود دو ہفتوں تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔