• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر آگیا

لاہور کا فضائی معیار خطرناک درجہ تک مضر صحت ہے: فوٹو فائل
لاہور کا فضائی معیار خطرناک درجہ تک مضر صحت ہے: فوٹو فائل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا جبکہ کراچی کا نمبر دوسرا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں ایئر کوالٹی انڈیکس 354 ریکارڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔

لاہور کا فضائی معیار خطرناک درجہ تک مضر صحت ہے، کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

 ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی انتہائی مضر صحت، ایئر کوالٹی انڈیکس 267 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دنیا کے آلودہ شہروں میں دہلی تیسرے نمبر پر موجود ہے، جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 193ریکارڈ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید