• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ: الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر


پشاور ہائیکورٹ
پشاور ہائیکورٹ 

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کیلئے دائر درخواست 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔

درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دائر کر رکھی ہے۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ  پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

پشاور ہائیکورٹ میں  دو رکنی بینچ پیر کو 2 بجے درخواست پر سماعت کرے گا۔

گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کسی کو الیکشن میں تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے۔ الیکشن کی جو تاریخ مقرر ہے وہی ہوگی نہ ایک دن کم اور نہ ہی ایک دن زیادہ کریں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وکیل الیکشن کمیشن اور وکیل درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید