• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں مصنوعی بارش کیلئے استعمال طیارے کی تفصیل سامنے آگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور اور گرد و نواح میں مصنوعی بارش کےلیے استعمال ہونے والے طیارے کے حوالے سے معلومات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق مصنوعی بارش کےلیے استعمال ہونے والا طیارہ بیچ کرافٹ کنگ ایئر سی 90 ماڈل کا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی ساختہ یہ طیارہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ایئر فورس کی ملکیت ہے۔

ذرائع کے مطابق اس طیارے میں 2 انجن لگے ہوئے ہیں، 6 نشستوں والا یہ جہاز 500 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیچ کرافٹ کنگ ایئر سی 90 ماڈل کے طیارے نے آج لاہور اور شیخوپورہ کے علاقوں کی فضا میں کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے اڑان بھری تھی۔

ذرائع کے مطابق طیارہ گوجرانوالہ، موڑ ایمن آباد اور کامونکی کی حدود میں بھی کلاوڈ سیڈنگ کرتا رہا۔

قومی خبریں سے مزید