• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان جہاد کیلئے مہلک آلات دینے کا صدر جمی کارٹر کا حکم نامہ42 سال بعد پبلک

کراچی (زیب النسا برکی) واشنگٹن کی نیشنل سیکورٹی آرکائیو نے 42 سال بعد صدر جمی کارٹرکی جانب سے افغان جہاد کی فنڈنگ کے لیے کیے گئے اہم اقدامات پر مبنی دستاویز کو پبلک کےلیے کھول دیا ہے۔ 1979میں امریکی صدر جمی کارٹر نے سی آئی اے سے افغان جہاد کی پاکستان کے ذریعے فنڈنگ کا حکم دیا تھا۔ اس حکم کے تحت امریکا نے پاکستان کو 2.1 ار ب ڈالر کی امداد دینا تھی جبکہ سعودی عرب نے بھی اتنی ہی رقم دینا تھی۔ حکم نامے کے متن پر ’ حساس دستاویز ‘کی سرخی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی مدد کے قانون مجریہ 1961 کے تحت انٹیلی جنس جمع کرنے کے علاوہ آپریشنز کے ارادے سے کیا گیا عمل۔ سرخی کے بعد متن کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں سوویت مداخلت کے افغان مخالفین کو براہ راست یا تیسرے ملک کے ذریعے سے مہلک فوجی آلات فراہم کیے جائیں۔ مخصوص قسم کی تربیت دیں، جو کہ افغانستا سے باہر ہو تاکہ وہ ان ہتھیاروں کو استعمال کرسکیں یہ تربیت براہ راست بھی دی جاسکتی ہے اور کسی تیسرے ملک کے ذریعے سے بھی دی جاسکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید