پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے، ذرائع کے مطابق پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کا علاقے بھر میں گشت شروع ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی شرپسند کو امن و امان تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس سے قبل اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کیلئے فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او سمٹ کیلئے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی، فوج ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔