• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل کو خراج عقیدت

سابق وزیراعظم اور ن لیگی صدر شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

شہباز شریف نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور ان کے بیٹے نے ڈاکوؤں کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف کو بہادری پر پولیس ایوارڈ اور اہلخانہ کو شہدا پیکج دیا جائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک اور عوام کے تحفظ کےلیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔

قومی خبریں سے مزید