• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ کپ کرکٹ: عباس کے میچ میں 10 وکٹ، اسٹیٹ بینک کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر محمد عباس کی 10وکٹوں کی نے اسٹیٹ بینک کو سرکاری ٹی وی کے خلاف پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں دس وکٹوں سے کامیابی دلادی۔ اسٹیٹ بینک کمپلیکس میں میچ کے تیسرے دن ناکام ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 339 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اس نے پہلی باری میں 66 رنز بنائے تھے۔ حسن محسن نے 96 ، حسن نواز نے 83 اور تیمور خان نے 62 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں چھ وکٹ لینے والے محمد عباس نے دوسری اننگز میں 103رنز دے کر 4 وکٹیں لیں ۔ اسٹیٹ بینک کو فتح کیلئے 48 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل نے غنی گلاس کے خلاف اپنی دوسری اننگز سات وکٹ پر290 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ اظہرعلی نے ناقابل شکست 109 رنز بنائے ۔ حسیب اللہ نے102 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ محمد رمیز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ 409 رنز کے ہدف کے تعاقب میں غنی گلاس کی تیسرے دن کھیل کے اختتام پر دو وکٹیں صرف 38رنز پر گرگئی تھیں ۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف دوسری اننگز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افتخار احمد نے 88 رنز بنائے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں155 رنز اسکور کیے تھے۔ عمراکمل نے 75 رنز اسکور کیے۔ کے آر ایل کو جیتنے کے لیے287 رنز کا ہدف ملا ہے۔ تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر اس نے ایک وکٹ پر 39 رنز بنائے تھے ۔

اسپورٹس سے مزید