چین کے دو شمال مغربی صوبوں میں تباہ کن زلزلے کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آگئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ان ویڈیوز اور تصاویر سے اس زلزلے کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پیر کو آنے والے چین کے دو شمال مغربی صوبوں میں تباہ کن زلزلے سے اب تک 111 افراد ہلاک اور 230 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق رات گئے آئے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ Gansu اور Qinhai صوبوں میں آیا۔
زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر اور اس کا مرکز گانسو (Gansu) کے صوبائی دارالحکومت شہر لانژو سے 102 کلومیٹر جنوبی مغرب میں تھا۔