• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا شاندار پروموشن، ڈرونز کی مدد سے آسمان روشن

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’ڈنکی‘ کی پروموشن کے لیے دبئی میں ایک شاندار’ڈرون ایونٹ‘ کا انعقاد کیا گیا۔

شاہ رخ خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم’ڈنکی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

فلم کی پروموشن کے لیے گزشتہ روز دبئی میں ایک شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

اس ایونٹ میں کئی ڈرونز کی مدد سے آسمان کو روشن کیا گیا اور اس دوران آسمان پر شاہ رخ خان کا نام اور ان کا خصوصی پوز اور ایک ہوائی جہاز کی شکل بنی ہوئی نظر آئی۔

اس کے علاوہ، دبئی میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر فلم’ڈنکی‘ کا ٹریلر بھی دکھایا گیا۔

اس ایونٹ میں شاہ رخ خان نے فلم ’ڈنکی‘ کے ہدایتکار راجکمار ہیرانی اور مصنف ابھیجیت جوشی کے ساتھ شرکت کی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ اس ایونٹ میں سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور  ڈینمز کے ساتھ سرخ رنگ کی جیکٹ پہنے بہت دلکش نظر آ رہے تھے۔

واضح رہے کہ فلم ساز راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی 5 دوستوں کے گروہ کے  گرد گھومتی ہے، جو لندن جانے اور رہائش اختیار کرنے کا خواہاں ہیں۔

اس گروپ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

یہ فلم رواں سال کے اختتام پر کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید