• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی خبر درست نہیں، ترجمان پولیس


ترجمان راولپنڈی پولیس نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے قبل ہی جج کی گاڑی گزر چکی تھی۔

اس سے قبل پولیس ذرائع سے خبر ملی آئی تھی کہ احتساب عدالت کے جج کی گاڑی کے قریب فائرنگ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں ہوئی ہے۔

تاہم اب راولپنڈی پولیس نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی تردید کی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی خبر درست نہیں، پی اے ایف چوک پر شایان نامی لڑکا اپنے عزیزوں کو زبردستی ساتھ لے کر  جا رہا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شایان کے عزیز اس کے ساتھ جانے سے انکاری تھے تو ملزم نے ہوائی فائرنگ کر دی، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی فائرنگ سے قبل گزر چکی تھی۔

قومی خبریں سے مزید