• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنکی دیکھنے کے بعد گوری اور ابرام کا ردعمل کیا تھا؟ شاہ رخ خان نے بتادیا

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے فلم’ ڈنکی‘دیکھنے والی اپنی اہلیہ گوری خان اور صاحبزادے ابراہم کا ردعمل بتادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کی ریلیز سے ایک دن قبل ’آسک ایس آر کے‘ کا سیشن کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کا بڑی خوبصورتی سے جواب دیا۔

شاہ رخ خان نے مداحوں کے روبرو انکشاف کیا کہ ڈنکی فلم سنیما گھروں میں ریلیز سے پہلے ہی اہلیہ گوری خان اور بیٹے ابرام نے دیکھ لی ہے۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں ملنے والی فلم ڈنکی ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے، شاہ رخ خان جو رواں ہفتے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے دبئی میں تھے، آج انہوں نے مداحوں سے گفتگو کی۔

ایک مداح نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ ڈنکی کی شریک پروڈیوسر اور آپ کی اہلیہ گوری خان کا فلم کو دیکھنے کے بعد کیا ردعمل تھا؟

انہوں نے ڈنکی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ جواب دیا کہ گوری نے فلم دیکھنے کے بعد کہا کہ ڈنکی قابل فخر ہے اور مجھے مزاح بہت پسند ہے۔

ایک مداح نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے چھوٹے بیٹے ابرام نے فلم دیکھی ہے؟ اس کا جواب بھی انہوں ڈنکی کے ہیش ٹیک کے ساتھ دیا اور لکھا کہ بیٹا فلم دیکھنے کے بعد مسلسل گا رہا ہے’ آئی وانٹ ٹو گو ٹو لیویٹری‘۔

فلم پٹھان کے ہدایت کار نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈنکی کے حوالے سے ردعمل دیا اور کہا کہ صرف ایک بار ہی ایسی فلم آتی ہے جب اپنے شعبے کے باصلاحیت ایک جگہ اکٹھے ہوجائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راج کمار ہیرانی صاحب میں فلم کا منتظر ہوں، کل سنیما میں ہنسنے، رونے، خوش ہونے اور رقص کرنے کےلیے تیار ہوں۔

اس بیان پر شاہ رخ خان نے ردعمل دیا اور لکھا کہ جی میرے فائٹر ڈائریکٹر، آپ کو خوشی ہوگی کہ ڈنکی میں کچھ ایکشن بھی ہے، آپ جیسا اسٹائلش نہیں لیکن زبردست ہے۔

سدھارتھ کی فلم فائٹر 25 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے، جس میں ریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

ایک صارف نے استفسار کیا کہ سیٹ پر ڈائریکٹر کے ساتھ اختلاف ہوجائے تو کیسے حل کرتے ہیں؟ اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ بالکل ویسا ہی کرکے جیسا ڈائریکٹر نے کہا ہے، راج کمار ہیرانی جیسے ہدایت کار سے اختلاف تو بالکل بھی نہیں ہوسکتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید