شادی کی مختلف تقریبات کو یاد گار بنانے کی ایسی لگن کہ ایک جوڑے نے ’جنت‘ کی تھیم پر منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں دولہا اور دلہن نے خود ہی اُڑتے ہوئے فرشتوں کا روپ دھار لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نجی تقریب سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو ہر ایک دیکھنے والے کو حیران کر رہی ہے۔
مذکورہ وائرل ویڈیو بھارتی جوڑے کی رسم منگنی کی ہے۔
منگنی کی اس تقریب کو منفرد و یادگار بنانے کے لیے اس جوڑے نے ’جنت‘ کی تھیم کا اہتمام کیا صرف اتنا ہی نہیں بلکہ فرشتوں سے مشابہت کے لیے انہوں نے سفید لباس میں ملبوس اُڑتے ہوئے انٹری دی۔
گزشتہ ماہ سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں وہیں ان کی جانب سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس بھارتی جوڑے کو شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’دولہا اور دلہن کیسے تسلیم کرسکتے ہیں، یہ 2023 ہے‘، ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ’یہ جنت کی تھیم کم اور ہیلووین زیادہ لگ رہا ہے‘ ایک اور صارف کے مطابق ’یہ ڈراؤنا ہے‘، جبکہ ایک صارف نے ایسے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی عمل قرار دیا اور انہیں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
تاہم اس وائرل ویڈیو کو اب تک 20 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور ہزاروں لائکس اور کمنٹس بھی مل چکے ہیں۔