• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1- جب تم میں سے کوئی شخص جمائی لے، تو اُسے اپنا ہاتھ منہ پر رکھ لینا چاہیے، کیوں کہ (کُھلے) منہ میں شیطان داخل ہو جاتا ہے۔

2- نیکی اخلاق و کردار کی اچھائی کا نام ہے اور گناہ وہ ہے، جو تیرے دل میں خلش پیدا کرے اور تو اس بات کو ناپسند کرے کہ لوگ اس سے آگاہ ہوں۔

3- جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔

4- تم جہاں بھی رہو، اپنے دِل میں اللہ کا خوف رکھو اور گُناہ کے بعد نیکی کر لیا کرو کہ یہ نیکی گناہ کو مٹا سکے۔

5- حُسنِ اخلاق گُناہوں کو اس طرح پگھلا دیتا ہے، جس طرح دُھوپ برف کو پگھلا دیتی ہے۔ (محمد عُمر اسرار،بھکر )