• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوسکتا ہے، مَیں بالکل بھی ویسی نہ ہوں، جیسا تم نے سوچا تھا

ہوسکتا ہے، مَیں بالکل بھی ویسی نہ ہوں، جیسا مَیں نے چاہا تھا

لیکن مَیں ہوں

اور مَیں ہوں تو

بالکل ویسی، جیسا رب نے بنایا ہے

جیسا رب نے چاہا ہے

جیسے مجھ کو توڑا ہے

جیسے مجھ کو چھوڑا ہے

پھر سے مجھ کو جوڑا ہے

یا پھر جب اپنایا ہے

جیسا مجھے بنایا ہے

ہاں مَیں بالکل ویسی ہوں

تھوڑی رب کے جیسی ہوں

باقی سب کے جیسی ہوں

(نورجہاں خالد، کراچی)