کراچی کے علاقے گرومندر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے لسبیلہ میں گھر پر چھاپہ مارا گیا، تاہم قتل میں ملوث مبینہ ملزمان پہلے ہی فرار ہو چکے تھے۔
پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کے کاغذات برآمد کر لیے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گرومندو پر فائرنگ سے آئس fکریم شاپ کا مالک جاں بحق ہو گیا تھا۔
مقتول کے بھائی نے رشتے داروں پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں کیا گیا ہے، جاں بحق شخص کی شناخت محمد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول فٹ پاتھ پر بھاگ رہا تھا اور ملزمان گاڑی میں اس کا پیچھا کر رہے تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک گاڑی اور ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے، مقتول کو 5 سے زائد گولیاں ماری گئیں۔