• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریشم کی بھارتی اداکارہ ممتاز کیساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ممتاز نے کراچی میں  پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات سے ملاقات کی ہے۔

بھارتی اداکارہ کی پاکستانی اداکاروں سے ملاقاتوں کی تصاویر اور ویڈیوز  سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ ریشم کو لیجنڈری بھارتی اداکارہ ممتاز کے ساتھ ان کی 1973ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’لوفر‘ کے مشہور گانے ’کوئی شہری بابو‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ ممتاز نے ان گنت فلموں میں کام کیا ہے تاہم آج  کل وہ لندن میں رہتی ہیں اور لندن سے ہی  دورۂ پاکستان پر آئی تھیں۔