• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نواں کلی کے علاقے میں چوک کے قریب دوران گشت پولیس کی موبائل وین پر نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

بم پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار دو اہلکار اور تین راہ گیر زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

قومی خبریں سے مزید