الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خود کار اور جدید الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا۔
ترجمان ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، خود کار نظام کی متعدد بار ٹیسٹنگ ہوچکی ہے۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کا آپریشنل اور آئی ٹی نظام تسلی بخش انداز سے کام کر رہا ہے۔ عام انتخابات کےلیے جاری مراحل میں کسی رکاوٹ اور دشواری کا سامنا نہیں۔
ترجمان ای سی پی کے مطابق ای ایم ایس سسٹم میں ریٹرننگ افسران کی معاونت کےلیے اضافی فنکشن بھی شامل ہیں جس کا بنیادی مقصد الیکشن نتائج کی ترسیل اور ٹیبولیشن ہے۔
ای سی پی ترجمان کے مطابق ای ایم ایس سسٹم کا استعمال صرف پولنگ کے دن ہوگا جس کو ناکام کہنا من گھڑت اور غیر سنجیدہ ہے۔ اس نظام سے انتخابی نتائج کی ترسیل اور ٹیبولیشن کو خطرات لاحق نہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں میں ریٹرننگ افسران کو امیدواروں کی فہرستیں بھجوانے میں کچھ دشواریاں پیش آئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریوں، الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال سے مطمئن ہے۔ اس حوالے سے بعض حلقوں میں سامنے آنے والے خدشات اور اندیشے بےبنیاد ہیں۔