• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے حلقہ این اے 127 کے ریٹرننگ افسر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بلاول بھٹو کے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔

بلاول بھٹو کی جانب سے سینئر قانون دان عرفان قادر، قانونی مشیر افتخار شاہد سمیت دیگر ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر اور شاہدہ جبیں بھی موجود تھیں۔

ریٹرننگ افسر نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

بلاول بھٹو کے وکیل عرفان قادر کو کل تک تحریری طور پر جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر شہری محمد ایاز کی جانب سے اعتراض دائر کیا گیا ہے، بلاول بھٹو کے کاغذات پر حلقہ این اے 127 پر اعتراض ہے۔

شہری نے مؤقف اپنایا ہے کہ بلاول بھٹو نے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے۔

محمد ایاز کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں، الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہو سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید