کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی ہدایت پر بلدیہ شرقی کے دونوں زونز میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، افسران و عملے کی عیدالفطر اور ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ گلشن اقبال و جمشید زونز کے تمام محکمہ جات کو رین ایمرجنسی کے سلسلے میں متحرک رہنے کی ہدایت کی گئیں ہیںجبکہ تمام ضروری مشینری کو تیار رکھنے کی ہدایت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ بارش ہوتے ہی متعلقہ محکمہ جات آن گراؤنڈ ہوکرنکاسی آب سمیت دیگر بلدیاتی امور کی انجام دہی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیںبالخصوص گلشن اقبال و جمشید زونز کے تمام کرونک پوائنٹس جہاں برسات کے پانی کھڑے ہونے کا زیادہ اندیشہ ہوتا ہے وہاں زائد عملے کو متعین کرکے فرائض سرانجام دیا جائیگا جبکہ جمشید زونز کے نشیبی علاقوں میں بھی نکاسی آب کے لئے خصوصی طور پرفرائض سرانجام دیئے جائیں گے ،گلشن اقبال و جمشید زونز کے ایمرجنسی سینٹرز مکمل طور پر فعال رہیں گے۔