• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ کی مذمت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے حملے کو پاکستان میں انتخابی عمل متاثر کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کو نشانہ بنانے کا مقصد پاکستان میں انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی سازش ہے۔ دہشتگرد پاکستان کے دشمن ہیں، قوم کو مل کر اس دشمن کو مٹانا ہوگا۔

ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے مولانا فضل الرحمان اور ان کے ساتھی حملے میں محفوظ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی اسلحہ سے لیس پاکستان دشمن عوامی قائدین کو نشانہ بنا کر دہشت پھیلانا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر پاکستان دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹادے گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم اپنے اتحاد اور سیکیورٹی فورسز کی طاقت سے پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

قومی خبریں سے مزید