• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال پر ہوائی فائرنگ کی حوصلہ شکنی کرتی ہوں، آصفہ بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی حوصلہ شکنی کرتی ہوں۔

ایک بیان میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ جیسا کہ ہم نئے سال کا استقبال کرتے ہیں، آئیے ہم تقریبات میں حفاظت کو ترجیح دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی حوصلہ شکنی کرتی ہوں۔ ہوائی فائرنگ سے خطرات لاحق ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوسکتا ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ محفوظ تہواروں کا انتخاب کریں اور دوسروں کو اس خطرناک سرگرمی میں ملوث ہونے سے روکیں۔

قومی خبریں سے مزید