• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس ہاکی، قومی ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی میں فیڈریشن کی تقسیم کے بعد اس بات کے امکان بڑھ رہے ہیں کہ عالمی تنظیم مداخلت کرسکتی ہے، ایف آئی ایچ کے موجودہ صدر طیب اکرام کا تعلق پاکستان سے ہے جس کے لئے پی ایچ ایف کے حوالے سے فیصلہ کرنا بڑا امتحان ہوگا، وہ اپنی کانگریس سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کرسکیں گے، ایف آئی ایچ نے اگر پاکستان ہاکی فیڈریشن پر پابندی لگائی تو اس صورت میں رواں ماہ 15جنوری سے شروع ہونے والے پیرس اولمپکس کوالیفائی راؤنڈ میں قومی ٹیم کی شر کت پر بھی سوالیہ نشان لگ سکتا ہے، ایونٹ مسقط میں کھیلا جائے گا، حکومت کی جانب سے طارق بگٹی کو نیا صدر نامزد کیا گیا ہے،ان کی نامزدگی کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی تائید حاصل نہیں، حکومت اور پی ایچ ایف کی رسہ کشی میں اضافہ سے کھلاڑیوں کو بھی پریشانی کاسامنا ہے، اتوار کو ہونے والے کانگریس اجلاس میں اس حوالے سے ایف آئی ایچ، ایشین ہاکی کنفیڈریشن، اور پاکستان اولمپکس کمیٹی سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید