• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا 14سیاسی جماعتوں کو انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 14 سیاسی جماعتوں کو انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق نوٹس جاری کر دیا۔

 سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سماعت مقرر کردی ہے۔

کاز لسٹ کے مطابق  14 سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جن 14 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، ان میں جمیعت علمائے پاکستان اور پاکستان مینارٹیز الائنس بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید