آسٹریلوی شہر پرتھ میں کھیلے جارہے ٹینس کے یونائیٹڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 1 نوواک جوکووچ شکست سے دوچار ہوگئے۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور نے اسٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔
میچ کا اسکور 6-4 اور 6-4 رہا، یہ جوکووچ کی آسٹریلیا میں 2018ء کے بعد پہلی شکست ہے۔
14 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں نوواک جوکووچ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔