• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی صحافی کی شہادت سے کچھ دیر قبل بیٹے کی ولادت

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا نشانہ بننے والے فلسطینی صحافی کی شہادت کے روز اہلیہ نے بیٹے کو جنم دیا۔

سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافی ایمن الجدی اور اس کے نومولود بیٹے کی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔

ایک فلسطینی صحافی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’جس دن صحافی ایمن الجدی کو شہید کیا گیا، اسی دن ان کی اہلیہ نے کچھ ہی دیر قبل اپنے بچے کو جنم دیا۔‘

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کی گاڑی کو گزشتہ روز  نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 5 صحافیوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

نصیرات میں العودہ اسپتال کے سامنے اسرائیلی بم باری سے صحافیوں کی گاڑی تباہ ہو گئی۔

اس حوالے سے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں 141 میڈیا ورکرز مارے جا چکے ہیں۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 133 فلسطینی میڈیا ورکرز غزہ میں مارے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید