• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف 1 ہٹ فلم دینے والا اداکار دولت میں الو ارجن، پربھاس اور رنبیر سے بہت آگے

بالی ووڈ میں صرف 1 ہٹ اور 13 فلاپ فلمیں دینے والے بھارتی اداکار کے اثاثے الو ارجن، پربھاس اور رنبیر کپور سے بھی زائد ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ سالوں میں سب سے زیادہ ہٹ فلمیں یا کمائی کے حوالے سے الو ارجن، پربھاس اور رنبیر کپور کا نام سامنے آتا رہا ہے۔

الو ارجن نے حالیہ برس میں پشپا اور پشپا 2 سمیت کئی بڑی فلمیں دیں، جنہوں نے باکس آفس پر کمائی کے نئے ریکارڈ رقم کیے۔

دوسری طرف پربھاس کی باہو بلی، باہو بلی 2، سالار اور کلکی 2898 نے باکس آفس پر خوب کمائی کی اور فلم بینوں کو اپنی اداکاری کے جوہر سے خوب متاثر کیا۔

رنبیر کپور کی حالیہ برسوں میں رمائنا اور اینیمل نے باکس آفس پر جم کر کمائی کی اور فلم بینوں کو کافی محظوظ کیا۔

دوسری جانب 44 سالہ زید خان نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران صرف 1 ہٹ فلم دی جبکہ ان کی 13 فلمیں فلاپ رہیں لیکن اُن کی دولت 1500 کروڑ سے زائد ہے اور وہ الو ارجن، پربھاس اور رنبیر کپور سے زیادہ امیر ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2003ء میں ’چرا لیا ہے تم نے‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے زید خان کی 2004ء کی دوسری فلم شاہ رخ خان کے ساتھ ’میں ہوں ناں‘ تھی، جو ہٹ رہی، اس سے قبل اور بعد میں انہوں نے جتنی فلمیں کیں وہ سب فلاپ ثابت ہوئیں۔

زید خان نے فلموں میں قسمت آزمائی اور ناکامی کے بعد بطور بزنس مین شناخت بنانا شروع کی اور وہ اس معاملے میں کامیاب رہے اور اب وہ کئی سپر اسٹار اداکاروں سے زائد اثاثے رکھتے ہیں۔

اداکار اور فلم ساز سنجے خان کے صاحبزادے اور لیجنڈ اداکار فیروز خان کے بھتیجے زید خان نے 2012ء تک فلموں میں کام کیا، جن میں فائٹ کلب، مشن استنبول، تیز، دس و دیگر شامل ہیں۔

اداکاری کے سفر میں ناکامی کے بعد انہوں نے مختلف اسٹارٹ اپس اور کاروبار میں سرمایہ کاری اور آج وہ 1500 کروڑ کے مالک ہیں، تاہم زید خان نے اعداد و شمار کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

اگر یہ نمبر درست ہیں تو وہ رنبیر کپور 550 کروڑ، پربھاس 400 کروڑ، الو ارجن 350 کروڑ اور رام چرن 1300 کروڑ سے زیادہ امیر ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید