صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مشکلیں اور تکالیف ہیں، ہم مشکلوں سے لڑنے کے عادی ہیں، آپ کا پانی اور گیس کہیں نہیں جائے گا، جو جس کا حق ہے، وہ اس کو ملے گا۔
مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ کے پی، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کو بھی ان کا حق ملے گا۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ آج میں کارکنوں کی طاقت کی وجہ سے دوسری بار صدر ہوں، ہم نے 43 سال بعد بھٹو شہید کا فیصلہ ریورس کروایا، اب وہ ہمیشہ عدالتی قتل رہے گا۔
آصف زرداری نے کہا کہ اگر کوئی سُپر پاور ہے تو ہم اللّٰہ کی سُپر پاور پر یقین رکھتے ہیں، وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، مشکلات ضرور ہیں مگر یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، میں سب کچھ دیکھ لوں گا، دنیا بدل ضرور رہی ہے مگر تبدیلیاں ہمیں فائدہ دیں گی۔