تاجر سے دو کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کے کیس میں گرفتار تین ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ڈائنگ فیکٹری کے مالک سے دو کروڑ بھتہ طلب کیا تھا۔
ملزمان سے تین موبائل سمز بھی برآمد ہوئیں جن سے تاجر کو کال کی جاتی تھی۔ ملزمان کو تکنیکی اور ہیومن انٹلیجنس کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
واقعے کا مقدمہ تاجر عامر کی مدعیت میں تھانہ عزیز آباد میں درج ہے۔