• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر او کا فیصلہ کالعدم، عمران خان کے وکیل کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ کے سرگودھا سے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے۔

اس حوالے سے ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اپیلیٹ ٹربیونل کے جج اسجد جاوید گھرال نے اپیل پر سماعت کی تھی۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان برائے قانونی امور نعیم حیدر پنجوتھہ نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔

اس معاملے پر اپیل میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نعیم پنجوتھہ کے پی پی 80، این اے 82 اور پی پی 71 سے کاغذاتِ نامزدگی قانون کے منافی مسترد ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید