• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان نے بھی ہمارے موقف کی تائید کی ہے، کہدہ بابر بلوچ

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ترجمان سینیٹر کہدہ بابر بلوچ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں بی اے پی سینیٹر نے مزید کہا کہ سینیٹ قرار داد کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ہمارے مؤقف کی تائید کی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات بد سے بدتر ہو رہے ہیں۔

کہدہ بابر بلوچ نے مزید کہا کہ ایک بار پھر دہرانا چاہتا ہوں ہم انتخابات سے نہیں بھاگ رہے۔ انتخابات کےلیے موزوں سیکیورٹی اور ماحول فراہم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ماحول ایسا ہو کہ تمام امیدوار بلاخوف و خطر انتخابی مہم چلاسکیں۔

قومی خبریں سے مزید