• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی

جہانگیر ترین، نواز شریف: فوٹو فائل
جہانگیر ترین، نواز شریف: فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے، 2018 کا سمیع اللّٰہ بلوچ کیس کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے، سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے خاتمے کا فیصلہ 6-1 کے تناسب سے سنایا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ 62 ون ایف کی تشریح عدالتی ڈیکلریشن کےذریعے آئین کو ریڈ ان کرنا ہے، ڈیکلریشن دینے کے حوالے سے قانون کا کوئی پراسیس موجود نہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ساتھ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ  جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید