• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس مظاہر کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں، احتساب ہونا چاہیے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں، ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مصطفیٰ نواز کھوکھر، ن لیگ کے عطا تارڑ اورپی ٹی آئی کے ولید اقبال نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ 9 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، دوسری طرف سیاسی قائدین لاڈلہ بننے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔

سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور پر بھی لوگ سوال کررہے ہیں، پی پی سندھ میں لمبے عرصے تک حکومت میں رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مقبول ہے شاید یہی وجہ ہے کہ بلے کا نشانے لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کو روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سوچ ہے کہ کہیں بلے کا نشان ہو تو الیکشن ریفرنڈم میں تبدیل نہ ہوجائے، نشان ملنے کے بعد بھی پی ٹی آئی کےلیے مشکلات ختم ہوتی نظر نہیں آرہی ہیں۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ وقت تبدیل ہوچکا ہے، اب کسی آمر کے بس میں نہیں کہ پاکستان کو چلا سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے 75سال سے دائروں کے سفر میں ہیں یہ توڑنا ہوگا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا کہ آمریت ، ہائبرڈ نظام ، ہائبرڈ پلس نظام بھی دیکھ لیا یہ تجربے بند کرنا ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید