ملتان میں اپیلیٹ ٹریبونل میں مجموعی طور پر 219 اپیلیں دائر ہوئیں۔
ملتان میں 135 امیدواروں کو الیکشن کے لیےاہل قرار دے دیا گیا جبکہ 84 اپیلیں خارج کر کے امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا۔
اپیلیٹ ٹریبونل نے الیکشن شیڈول کے مطابق 10 جنوری تک سماعت کی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آج امیدواروں کی نظرِ ثانی لسٹ جاری کی جائے گی، جبکہ 12 جنوری کو کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔