• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوزیہ جنجوعہ کی اپنے 4 بچوں اور شوہر سمیت حلف برداری میں شرکت

پاکستانی نژاد امریکی خاتون فوزیہ جنجوعہ اہل خانہ کے ہمراہ --- تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
پاکستانی نژاد امریکی خاتون فوزیہ جنجوعہ اہل خانہ کے ہمراہ --- تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی نژاد امریکی خاتون فوزیہ جنجوعہ نے امریکی ریاست نیوجرسی کے ٹاؤن ماؤنٹ لارل سے مئیر منتخب ہو کر تاریخ رقم کردی۔

فوزیہ جنجوعہ ماؤنٹ لارل ٹاؤن شپ، نیو جرسی کی تاریخ میں منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی، مسلمان اور ساؤتھ ایشئن خاتون مئیر ہیں.

ان کی تقریب حلف برداری کی ماضی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جس میں پراسپیکٹ پارک بورو، نیوجرسی کے میئر محمد خیر اللہ نے نو منتخب ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون فوزیہ جنجوعہ سے اُس وقت حلف لیا تھا جب وہ ڈپٹی میئر  منتخب ہوئی تھیں۔


فوزیہ جنجوعہ ہاتھ میں قرآن پاک تھامے شوہر اور 4 بچوں کے ہمراہ حلف برداری کے لیے ٹاؤن شپ ہال میں داخل ہوئیں تو یہ تمام شرکاء کے لیے یہ ایک منفرد اور حیران کن منظر تھا۔

انہوں نے ماضی میں بھی شوہر اور 4 بچوں کی موجودگی میں قرآن کریم پر حلف لیا تھا۔

فوزیہ جنجوعہ نے حالیہ میں اپنے منصب کی حلف برداری کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے تاریخ کی پہلی پاکستانی اور مسلمان خاتون کے طور پر میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور یہ مجھ سمیت ہم سب پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے‘۔

اس سے قبل فوزیہ جنجوعہ نے ڈپٹی میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسلمانوں کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے لانے کے حوالے سے بھی کام کیا۔