• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا لاہور سے قومی و پنجاب اسمبلی کے ٹکٹوں کا اعلان، بلاول 127 NA سے امیدوار نامزد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی نے لاہور سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا، لاہورکے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

ترجمان پیپلز پارٹی پنجاب کے مطابق این اے 117 لاہور سے سید آصف ہاشمی، این اے 118 سے شاہد عباس، این اے 119 سے افتخار شاہد کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

این اے 120 سے منیر احمد، این اے 121 سے افتخار شاہد، این اے 122 سے عاطف رفیق چوہدری، این اے 123 سے رانا ضیاء الحق کو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں۔

این اے 125 سے چوہدری عبدالغفور میؤ، این اے 126 سے امجد علی جٹ کو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں۔

این اے 128 سےعدیل غلام محی الدین، این اے 129 سے اورنگزیب برکی، این اے 130 لاہور سے اقبال احمد خان کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری ہوا ہے۔

پی پی 145 سے رانا فقیر حسین، پی پی 146 سے عمر صدیق، پی پی 147 عامر نصیر بٹ، پی پی 148 سے خواجہ عبدالرحمٰن کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

پی پی 149 سے مرزا محمد ادریس، پی پی 150 سے وقاص احمد، پی پی 151 سے عبدالستار، پی پی 152 سے احمد حسن شاہد، پی پی 154 سے سفیان خالد گھرکی، پی پی 156 سے چوہدری عاطف رفیق کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

پی پی 160 سے میاں مصباح الرحمٰن، پی پی 161 سے فیصل میر، پی پی 162 سے منظر عباس کھوکھر، پی پی 163 سے فیاض بھٹی، پی پی 164 سے غلام مصطفیٰ جٹ، پی پی 165 سے رانا صفدر دلشاد کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

پی پی 166 سے رانا جمیل منج، پی پی 167 سے سید حسن رضا زیدی، پی پی 168 سے طارق سعید، پی پی 169 سے محمد اکرم رانا، پی پی 171 سے عمران داؤد، پی پی 172 سے آصف محمود ناگرہ کو ٹک جاری ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید