• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف پنجاب میں مقبولیت میں سب سے آگے


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب میں مقبولیت میں سب سے آگے پہنچ گئے۔

 گیلپ پاکستان کے سروے میں 60 فیصد نے نواز شریف کو پسندیدہ رہنما قرار دیا، جبکہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 53 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر نظر آئے۔

قومی سطح پر بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت 3 فیصد کمی کے ساتھ 57 فیصد ہوگئی مگر اب بھی پسندیدگی میں سرِ فہرست ہیں، البتہ نواز شریف کی مقبولیت میں قومی سطح پر 16 فیصد کا واضح اضافہ ہوا، انہیں 52 فیصد پاکستانیوں نے پسندیدہ کہا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 35 فیصد کے ساتھ قومی سطح پر تیسرے مقبول رہنما رہے، مگر پسندیدگی میں ایک فیصد کمی آئی۔

پنجاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق 36 فیصد کے ساتھ تیسرے مقبول رہنما بن کر ابھرے، بلاول بھٹو زرداری 34 فیصد، سعد رضوی31 فیصد  مولانا فضل الرحمان 27 فیصد جبکہ جہانگیر ترین پنجاب میں 21 فیصد شہریوں کی پسند نظر آئے۔

قومی خبریں سے مزید