سینئر اداکار خالد بٹ کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں رشتے داروں اور شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے سنیئر اداکار خالد بٹ کی نماز جنازہ واپڈا ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں ہدایت کار سید نور، اداکار راشد محمود، بلال قریشی ، حسیب پاشا، اشرف خان، اورنگزیب لغاری، فردوس جمال اور افتخار احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اداکار خالد بٹ جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کا انتقال گذشتہ روز ہوا تھا۔
خالد بٹ نے متعدد ٹی وی ڈراموں، تھیڑ اور فلموں میں اداکاری کی تھی۔ حکومت نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا تھا۔