• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس طرح نواز شریف اقتدار میں آ رہے ہیں، مجھےاس سےاختلاف ہے، شاہدخاقان عباسی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس طرح نواز شریف اقتدار میں آ رہے ہیں، مجھےاس سے اختلاف ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے الحمرا ہال میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کےبغیر100کےبجائے30سیٹوں پرآجائیں لیکن مورال ڈاؤن نہ کریں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اخلاقی جرات نہیں تو سیاستدانوں کوسیاست کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم نہیں تھابلکہ مجھے ملازمت دی گئی تھی، پی ٹی آئی چوری اور مسلم لیگ ن ڈکیتی کرکے اقتدارمیں رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کےساتھ ہوں ان کےخلاف الیکشن نہیں لڑوں گا اور نہ سیاست چھوڑی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ناکامی کےپیچھے چوری کا الیکشن ہے، ان کی یہ حالت چوری کےالیکشن کی وجہ سے ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں صرف چار لیڈر آئےہیں جن میں ذوالفقارعلی بھٹو، بےنظیر بھٹو، بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف شامل ہیں، لیڈر وہ ہوتا ہے جس کے کہنے پر عوام ووٹ ڈالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کےخاتمے کےلیے شہبازشریف کو کئی بار کہا، نیب سیاستدانوں کو ذلیل وخوار کر رہا ہے، میں نیب کا سب سے پہلا گاہک ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کےساتھ سیاسی تعلق نہیں رہا اللہ کرےدوستی قائم رہے، مسلم لیگ ن سے دوری کی وجہ مریم نوازنہیں ہیں، مفتاح اسماعیل کو استعفا نہ دینے کامشورہ دیاتھا، کہا تھا ڈٹے رہیں، مسلم لیگ ن کو مفتاح اسماعیل کو ذلیل کرکے استعفا نہیں لیناچاہیےتھا۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو بڑے پیمانے پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، وفاق میں بیوروکریسی پر کام کرنے کی اشدضرورت ہے، ہمارا سب سے زیادہ مسئلہ بیوروکریسی کوکنٹرول کرنا ہے اسے کیسےکنٹرول کریں۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے لوگ ہی کرپشن کرکے سیاست میں اوپر آتے رہے، کئی دہائیاں گزر گئیں وزیر اعظم اور وزرا کے پاس پاور نہیں ہوتی۔

قومی خبریں سے مزید