سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار کو ملتان سے گرفتار کرلیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق زاہد بہار پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 220 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔
اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ زاہد بہار کو رات گئے آر او آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں تحریکِ انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری سعید الرحمٰن بنگش کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سعید الرحمٰن بنگش کو ضیاء الدین اسپتال کے قریب سے پولیس نے حراست میں لیا گیا ہے۔