پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے انتخابات کے التوا پر ایم آر ڈی کی طرح تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
لاڑکانہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ہر صورت مقررہ وقت پر انتخابات چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات ملتوی کیے گئے تو ایم آر ڈی کی طرح تحریک چلائیں گے۔
پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو عوام میں پذیرائی نہ ملنے کی وجہ سے انتخابات ملتوی کروانے کی سازش کی جا رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد بڑی سیاسی جماعت انتخابی مہم شروع کرچکی ہے۔