• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے پر اسلم رند کا ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان



کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے پر اسلم رند نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 42 سے ٹکٹ نہ ملنے پر اسلم رند نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

اسلم رند نے کہا کہ پی بی 42 پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں، پارٹی کے صوبائی صدر نے سفارش سے اپنے داماد کو امیدوار نامزد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 20 سالوں میں ایک کھرب 50 ارب روپے ملنے کے باوجود شہر سہولتوں سے محروم ہے، کوئٹہ کے 40 لاکھ عوام کے حقوق کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید