• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی معاشی ٹیم کیساتھ مشاورت، مہنگائی سے نجات کا منصوبہ تیار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی معاشی ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مشاورت کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو پارٹی منشور میں معیشت سے متعلق کیے گئے وعدوں پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی کا اِظہار کیا، انہوں نے معاشی ٹیم کو مختلف اہداف دے کر مکمل منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کر دیں۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ 

ن لیگ کی معاشی ٹیم نے نواز شریف کو بتایا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹرز سے نوجوانواں کے لیے فوری طور پر لاکھوں نوکریاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید