• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کو سادہ اکثریت سے زیادہ کامیابی ملنے کی توقع ہے، اسحاق ڈار

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ن لیگ کو انتخابات میں سادہ اکثریت سے زیادہ کامیابی ملنے کی توقع ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر ن لیگ کی حکومت بنی اور کابینہ نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا تو فوری جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلی حکومت کے پاس بنیادی اصلاحات کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، مسائل بہت ہی گھمبیر ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سادہ اکثریت ملنے کا یہ مطلب نہیں کہ دیگر جماعتیں جو ساتھ ہوں گی ان کو شیئر نہیں ملے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 16 ماہ میں ایک ایجنڈا تھا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا ہے، ن لیگ کو واضح ہے کہ اقتدار میں آکر معیشت کے لیے کیا کرنا ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے تو ہمیں خود کو بہت زیادہ کنٹرول میں رکھنا پڑے گا، ہمیں خرچ پر سخت مانیٹرنگ کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نہ ہو تو پھر دیگر ادارے بھی ملک کے ساتھ بزنس نہیں کریں گے، آئی ایم ایف جانے سے متعلق فیصلہ ہوا تو دیر نہیں کریں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے پاس 2200 امیدوار تھے، سب کے انٹرویوز کیے اور پھر عام انتخابات کےلیے 673 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے قومی اسمبلی کے 208 اور صوبائی اسمبلیوں کے 463 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید