• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی سے دھچکا لگا: شہباز شریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی سے دھچکا لگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ  ایرانی میزائل حملہ دوستانہ تعلقات اور اچھی ہمسائیگی کی روح کے خلاف ہے، دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات ہیں، سنجیدہ مذاکرات اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے ایرانی میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔


واضح رہے کہ دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں جس کی ذمہ داری ایران پر ہی عائد ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید