• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران تعلقات میں اچھے برے معاملات آتے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ایران واقعے پر پاکستانی ردِ عمل سے متعلق کہا کہ یہ ابتدائی ردعمل ہیں مکمل نہیں، پاک ایران تعلقات میں اچھے برے معاملات آتے ہیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں دیے ظہرانہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ یہ بچوں کا کھیل نہیں، یہ بین الریاستی معاملات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات میں اچھے برے معاملات آتے ہیں، ایران کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں، یہ غیر معمولی واقعہ ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ وزارتِ خارجہ نے رد عمل دیا، ایرانی ناظم الامور کو طلب کیا ہے، یہ ابتدائی ردعمل ہیں، مکمل ردعمل نہیں، متعلقہ حکام اس پر غور کر رہے ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دورہ افغانستان غیرسرکاری تھا، کوئی جماعت 2 ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کرے اسکا خیرمقدم ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آج جو خطرات ہیں وہ 2008 کے مقابلے میں عشر عشیر نہیں۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک الیکشن کی جانب اس لیے جائے گا کیونکہ آئین میں لکھا ہے ملک منتخب نمائندے چلائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید