• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ بھیج دیا گیا

 
فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

سابق وزیر ریلوے اور داخلہ شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ کردیا گیا۔

پولیس پرائیویٹ کار میں شیخ رشید کو لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوئی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کردی۔

وکیل صفائی نے کہا تھا کہ پولیس نے شیخ رشید کے مختلف جلسوں کے بیانات چلائے، پولیس کی طرف سے چلائے گئے بیانات دھرنے اور گجرانوالہ جلسے کے تھے، پولیس کی طرف سے چلایا گیا شیخ رشید کا کوئی بیان 9 مئی کا نہیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد بستر، سگار، لباس و دیگر سامان شیخ رشید کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کی نیو ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں راولپنڈی میں عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید