پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ تقریباً 1000 پوائنٹس تک گر گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے اعداد و شمار کے مطابق، 100 انڈیکس صبح 10بجکر 8 منٹ پر تقریباً 1038 پوائنٹس تک گرا اور صبح 10بجکر31 منٹ پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 770 پوائنٹس کی کمی کے بعد 62 ہزار 797 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا یہ رجحان پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال کے دوران سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کا نتیجہ ہے۔